15برس سے زیرِ التواء اسلام آباد ماڈل جیل پراجیکٹ تکمیل کے قریب، اگلے ماہ افتتاح کا فیصلہ

15برس سے زیرِ التواء اسلام آباد ماڈل جیل پراجیکٹ تکمیل کے قریب، اگلے ماہ افتتاح کا فیصلہ

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری کی زیرِ صدارت اہم اجلاس

15 برس سے زیرِ التواء اسلام آباد ماڈل جیل پراجیکٹ تکمیل کے قریب، اگلے ماہ افتتاح کا فیصلہ

وفاقی وزیرِ داخلہ اور وزیرِ مملکت نے ماڈل جیل اسلام آباد منصوبے پر جاری کاموں کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا

وزیرِ داخلہ کی ماڈل جیل منصوبے کے باقی ماندہ تمام کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت

ماڈل جیل اسلام آباد کا اگلے ماہ افتتاح کرنے کا فیصلہ، وزیرِ داخلہ کی افتتاح سے قبل تمام کام ہر صورت مکمل کرنے کی ہدایت

محسن نقوی نے کہا کہ ماڈل جیل منصوبے کی تکمیل کیلئے تمام ضروری اقدامات بروقت یقینی بنائے جائیں.15برس سے زیر التواء ماڈل جیل منصوبے کی تکمیل میں اب مزید تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں۔ افتتاح سے قبل تعمیراتی، انتظامی اور دیگر تمام ضروری امور مکمل کیے جائیں اور منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے کیساتھ کام کریں، محسن نقوی

وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری ماڈل جیل منصوبے کی تکمیل کے عمل کی خود نگرانی کر رہے ہیں اور پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے ہر ہفتے منصوبے کا دورہ بھی کر رہے ہیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ ماڈل جیل منصوبے پر کام کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے،  تمام متعلقہ اداروں کیساتھ ملکر مقررہ وقت میں مکمل کرائیں گے۔ماڈل جیل کے باقی ماندہ کاموں، انتظامی امور اور افتتاح سے متعلق تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈی جی ایف آئی اے، فیڈرل پراسیکیوٹر جنرل، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈی جی این سی سی آئی اے اور دیگر متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں