میونسپل کمشنر نیو کراچی ٹاؤن کی ہدایت پر انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی بحالی نو کے لیے اہم اجلاس

میونسپل کمشنر نیو کراچی ٹاؤن کی ہدایت پر انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی بحالی نو کے لیے اہم اجلاس

وسائل کی کمی اور مسائل کے انبار کی وجہ سے کا کارکردگی متاثر ہو رہی ہے۔ عقیل اختر

کراچی: میونسپل کمشنر نیو کراچی ٹاؤن ذوالفقار علی کی خصوصی ہدایت پر سینئر ایڈمن ڈائریکٹر شمونہ صدف نے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور ملازمین کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس کا مقصد انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کو فعال، مؤثر اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا تھا تاکہ ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

اجلاس میں پبلک ریلیشن آفیسر نیو کراچی ٹاؤن عقیل اختر سمیت انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے دیگر افسران اور ملازمین نے شرکت کی، جہاں ادارے کی بہتری، جدید میڈیا حکمتِ عملی اور پیشہ ورانہ استعداد میں اضافے سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر ایڈمن ڈائریکٹر شمونہ صدف نے کہا کہ میونسپل کمشنر نیو کراچی ٹاؤن کی خواہش ہے کہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق منظم کیا جائے اور پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر نیو کراچی ٹاؤن کی سرگرمیوں کی بروقت، مؤثر اور مثبت انداز میں تشہیر کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور ملازمین اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید اضافہ کریں، جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ حاصل کریں اور عوام تک درست، مستند اور بروقت معلومات پہنچانے کو اپنی اولین ترجیح بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ادارے کی ترقیاتی سرگرمیوں اور شہری سہولیات سے متعلق بروقت آگاہ کرنا انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

شمونہ صدف نے کہا کہ "میونسپل کمشنر ذوالفقار علی کی قیادت میں نیو کراچی ٹاؤن میں انتظامی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان کا واضح وژن ہے کہ ہر شعبہ جدید، فعال اور عوامی خدمت کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو۔ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اس وژن کا اہم حصہ ہے، اسی لیے اس کی استعدادِ کار بڑھانے اور جدید ذرائع ابلاغ سے ہم آہنگ کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ "ذوالفقار علی ایک متحرک، باصلاحیت اور عوام دوست افسر ہیں جو صرف منصوبہ بندی ہی نہیں بلکہ عملی طور پر بھی ہر عوامی مہم میں بھرپور کردار ادا کرتے ہیں۔ حالیہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران ان کی ذاتی نگرانی، فیلڈ وزٹس اور ٹیم کی حوصلہ افزائی کے باعث مہم کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے میں نمایاں مدد ملی، جو ان کی عوامی خدمت سے وابستگی کا واضح ثبوت ہے۔”

اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ مؤثر تربیت کے ذریعے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کو جدید میڈیا، ڈیجیٹل کمیونیکیشن اور نئی ٹیکنالوجی سے روشناس کرایا جائے تاکہ ادارے کی مثبت کارکردگی زیادہ مؤثر انداز میں عوام تک پہنچ سکے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں