میئرکراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا

میئرکراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا

کراچی: میئرکراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا

سٹی کونسل کے اراکین، منتخب نمائندے، صنعتکاروں کے علاوہ کے ایم سی کے افسران بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب میں میئر کراچی کا کہنا تھا کہ فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں ترقیاتی کام صنعتکاروں اور شہریوں کے لیے اہم پیش رفت ہے، کراچی کے صنعتی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔صنعتکاروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور صنعتی علاقوں کی ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا کی ترقی سے صنعتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کی ترقی کے لیے منتخب نمائندے، صنعتکار اور بلدیاتی ادارے مل کر کام کر رہے ہیں۔ صنعتی علاقوں میں سڑکوں اور بنیادی شہری سہولیات کی بہتری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ کراچی کی معاشی ترقی کے لیے صنعتی علاقوں کا انفراسٹرکچر بہتر بنانا ضروری ہے۔ حکومت سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے تعاون سے کراچی میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔

میئرکراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے کہا کہ فیڈرل بی ایریا کے صنعتکاروں کے مسائل کے حل اور علاقے کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے

ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری فیڈرل بی ایریا کے صنعتکاروں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور میئرکراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب کا ترقیاتی کاموں میں تعاون پر شکریہ ادا کیا.

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں