سندھ حکومت کا سندھ ای اسپورٹس چیمپئن شپ 2026, چوبیس اگست سے کرانے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا سندھ ای اسپورٹس چیمپئن شپ 2026, چوبیس اگست سے کرانے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے صوبے کے نوجوانوں کو ای اسپورٹس کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مزید مواقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں دوسری سندھ ای اسپورٹس چیمپئن شپ کا آغاز 24 اگست سے ہوگا، جس میں سندھ بھر سے ایک ہزار سے زائد ٹیمیں شرکت کریں گی۔

صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان سندھ سردار محمد بخش مہر کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکریٹری کھیل منور علی مہیسر اور ڈائریکٹر کھیل اسد اسحاق نے شرکت کی۔ اجلاس میں سندھ اسپورٹس پالیسی سمیت محکمہ کھیل سے متعلق مختلف امور پر صوبائی وزیر کو بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے دوران صوبائی وزیر سردار محمد بخش مہر نے بتایا کہ دوسری سندھ ای اسپورٹس چیمپئن شپ کا باقاعدہ افتتاح 24 اگست کو لیاقت لائبریری میں کیا جائے گا، جبکہ چیمپئن شپ کے مقابلے اکتوبر کے پہلے ہفتے تک جاری رہیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ ای اسپورٹس چیمپئن شپ کے آن لائن مقابلے مختلف مراحل میں منعقد ہوں گے، جن میں سندھ بھر سے نوجوان اور ایک ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لیں گی۔ چیمپئن شپ کے فائنل کے موقع پر باقاعدہ اختتامی تقریب بھی منعقد کی جائے گی، جس میں فاتح ٹیموں میں مجموعی طور پر 30 لاکھ روپے کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت نوجوانوں کو کھیلوں اور مثبت سرگرمیوں کے لیے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ ای اسپورٹس بھی نوجوانوں کی صلاحیتوں کے اظہار اور انہیں جدید دور کے کھیلوں سے جوڑنے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔

سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ "ہم چاہتے ہیں کہ سندھ کے نوجوان اپنی صلاحیتوں کو مثبت سرگرمیوں میں استعمال کریں اور ای اسپورٹس کے ذریعے دنیا میں سندھ کا نام روشن کریں۔”

انہوں نے کہا کہ سندھ کے نوجوان باصلاحیت ہیں اور حکومت انہیں اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے لیے ہر ممکن پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں