گلبرگ ٹاؤن کے ملازمین کو نئے اضافے کے ساتھ تنخواہیں جاری، ملازمین میں خوشی کی لہر

گلبرگ ٹاؤن کے ملازمین کو نئے اضافے کے ساتھ تنخواہیں جاری، ملازمین میں خوشی کی لہر

کراچی: حکومت سندھ کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے اعلان کے بعد، او زیڈ ٹی میں اضافہ نہ ہونے کے باوجود گلبرگ ٹاؤن کے ملازمین کو نئے اضافے کے ساتھ تنخواہیں جاری کردی گئی ہیں۔

گلبرگ ٹاؤن کی یہ روایت رہی ہے کہ اس کے ملازمین کو ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو تنخواہیں ادا کردی جاتی ہیں، تاہم گزشتہ ماہ میونسپل کمشنر کے تبادلے کے باعث تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کے عمل میں تعطل پیدا ہوا۔ انتظامیہ کی جانب سے تمام ضروری مراحل مکمل کرنے کے بعد ملازمین کو نئی شرح کے مطابق تنخواہیں جاری کردی گئی ہیں۔

نئی شرح کے مطابق تنخواہوں کی ادائیگی پر گلبرگ ٹاؤن کے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ملازمین نے بروقت اور اضافی تنخواہوں کی ادائیگی پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ اور سابق ٹاؤن ناظم فاروق نعمت اللہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ منتخب بلدیاتی قیادت نے ہمیشہ ملازمین کے مسائل کے حل اور ان کے حقوق کے تحفظ کو ترجیح دی ہے۔

چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ ملازمین ٹاؤن کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کی تنخواہوں اور دیگر جائز حقوق کی بروقت ادائیگی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ مشکل مالی حالات کے باوجود ملازمین کو نئے اضافے کے ساتھ تنخواہوں کی ادائیگی اس عزم کا اظہار ہے کہ گلبرگ ٹاؤن اپنے ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں