چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن کی زیر صدارت عید میلادالنبی  صلعم کے موقع پر انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس

چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن کی زیر صدارت عید میلادالنبی  صلعم کے موقع پر انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس

کراچی: چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کی زیر صدارت عید میلادالنبی ؐ  کے موقع پر کئے جانے والے انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں عید میلاد النبی ؐ  کے موقع پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور انتظامات کا حتمی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پرمیونسپل کمشنر نیو کراچی ٹاؤن عبدلجبار مہر،وائس چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن شعیب بن ظہیر،غیر سیاسی جماعت دعوت اسلامی سے محمد احمد صدیقی،شاہد عطاری،جمیعت علماء اسلام سے شریف قادری،پاکستان سُنی تحریک سے مسعود رحمانی و دیگر مذہبی جماعتوں اور جلوس کمیٹی کے عہدیداران،سینیئر ایڈمن ڈائریکٹر شمعونہ صدف،ایڈیشنل ڈائریکٹر سینی ٹیشن محمد مُشتاق خان،ڈائریکٹر باغات عظمت خان،XEN  بی اینڈ آر جہانزیب خان و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔

اجلاس میں موجود مذہبی رہنماؤں نے اپنے اپنے علاقوں میں موجود مسائل سے آگاہی فراہم کی،چیئرمین محمد یوسف نے ان تمام مسائل کو بغور سُنا اور متعلقہ افسران کو جلد مسائل حل کرنے کے لئے احکامات دیئے۔ی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے کہا کہ ماہ ربیع الاوّل اُمت مسلمہ کے لئے خاص اہمیت کا حامل مہینہ ہے کیونکہ اس مہینے میں نبی کریم ؐ  دنیا میں تشریف لائے تھے۔عالم اسلام کے تمام مسلمان اس دن کو عقیدت و احترام کے ساتھ مناتے ہیں اسی سلسلے میں نیو کراچی ٹاؤن کی انتظامیہ کی جانب سے عاشقان رسول ؐ  کو ماہ ربیع الاول اور جشن ِ عید میلادالنبیؐ کے موقع پر روحانی محافل کی جگہوں اور جلوس کی گرز گاہوں پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ خصوصی صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ہدایت دی گئی ہے کہ عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر اہلیان نیو کراچی ٹاؤن کو کسی قسم کی شکایت کا موقع نہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ نیو کراچی  کے وسائل نیو کراچی ٹاؤن پر ہی خرچ ہوتے ہیں۔سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کارپوریشن اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہے جس کی وجہ سے عوام پریشان ہیں۔ان اداروں کو ٹاؤن کے ماتحت کیا جائے تاکہ عوام کے مسائل کا حل ممکن ہوسکے۔واضع رہے کہ نیو کراچی ٹاؤن میں گزشتہ کئی برسوں سے عید میلادالنبی ؐ شایان ِ شان طریقے سے منایا جا رہا ہے جبکہ نیو کراچی ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے جلوس کے شرکاء کی رہنمائی کے لئے کیمپس لگائے جاتے ہیں جہاں عاشقانِ رسول ؐ  کے لئے ٹھنڈے پانی اور مشروبات کا انتظام کیا جاتا ہے نیو کراچی ٹاؤن کے مکین یکم ربیع الاول سے قبل ہی مرکزی شاہراہوں،گلی کوچوں اور اپنے علاقوں کو برقی قمقموں سے سجانے کے ساتھ ماہ ربیع الاول میں درو و نعت ؐ کی محافل کا انعقاد کرتے ہیں اور عید میلادالنبی ؐ کے موقع پر نیو کراچی ٹاؤن کی مرکزی شاہراہوں سے روایتی جلوس برآمد ہوتے ہیں جس میں ہزاروں عاشقان ِ رسول ؐ  بشمول بچے اور بوڑھے شریک ہوکر پیارے آقا ؐ سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں