سندھ اور کوریا کے درمیان اقتصادی، صنعتی اور ثقافتی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے جمہوریہ کوریا کے قونصل جنرل مسٹر جوہون کم کی ملاقات
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال
سندھ اور کوریا کے درمیان اقتصادی، صنعتی اور ثقافتی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق
سندھ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا پہلا بڑا منصوبہ 11-2010ء میں کوریا کے تعاون سے شروع کیا گیا تھا۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کوریا کے تعاون سے حیدرآباد۔میرپورخاص سڑک کی تعمیر سے علاقائی رابطوں میں نمایاں بہتری آئی، سڑک منصوبے کے بعد مزید کوریائی سرمایہ کاری نہیں آئی، اب تعاون کے نئے مواقع پیدا کرنا ہوں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کوریائی کمپنیوں کو سڑکوں، پلوں، پانی کی فراہمی اور ڈی سیلینیشن منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کے لیے موزوں ترین صوبہ ہے، کوریائی سرمایہ کار مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔
قونصل جنرل کوریا نے سندھڑی آم کی کوریا درآمد میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا
وزیراعلیٰ سندھ نے سندھڑی آم کی کوریا برآمد کے لیے متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات کی ہدایت دے دی
قونصل جنرل کوریا نے کہا کہ سندھڑی آم دنیا کے بہترین آموں میں شمار ہوتا ہے، کوریا میں اس کی بڑی مارکیٹ موجود ہے۔
ملاقات میں سندھ میں کوریائی آٹوموبائل صنعت اور گاڑیوں کی مقامی پیداوار پر بھی تبادلۂ خیال
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کوریا کے آٹو موبائل پلانٹ کا جلد دورہ کروں گا۔
قونصل جنرل کوریا کا کہنا تھا کہ کورین کمپنی پورٹ قاسم میں سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے میں دلچسپی رکھتی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مجوزہ سیمی کنڈکٹر منصوبے کے لیے ہر ممکن حکومتی تعاون کی یقین دہانی کرائی
نومبر میں آرٹس کونسل کراچی میں کورین کلچرل فیسٹیول منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، قونصل جنرل
وزیراعلیٰ سندھ نے کورین کلچرل فیسٹیول کے کامیاب انعقاد کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی
سندھ اور کوریا کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، صنعتی شراکت داری اور ثقافتی روابط کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
