چیئرمین جناح ٹاؤن کا بہادرآباد میں پارکنگ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، متعدد افراد گرفتار

چیئرمین جناح ٹاؤن کا بہادرآباد میں پارکنگ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، متعدد افراد گرفتار

کراچی: چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع نے بہادرآباد اور اس سے ملحقہ علاقوں میں غیر قانونی پارکنگ مافیا کے خلاف بھرپور آپریشن کرتے ہوئے کامیاب کارروائی کی۔

آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر پارکنگ فیس وصول کرنے والے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ان کے خلاف فیروزآباد اور نیو ٹاؤن تھانوں میں مقدمات (FIRs) درج کروا کر انہیں پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔

کارروائی کے موقع پر چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع نے کہا کہ جناح ٹاؤن کی حدود میں کسی بھی مقام پر غیر قانونی پارکنگ اور شہریوں سے ناجائز وصولی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ بعض عناصر جناح ٹاؤن اور بلدیاتی اداروں کا نام استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی پارکنگ چلا رہے ہیں، حالانکہ اس حوالے سے جناح ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے کوئی اجازت یا اختیار نہیں دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ عناصر نہ صرف شہریوں کا استحصال کر رہے ہیں بلکہ سرکاری اداروں کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ گرفتار افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، جبکہ اس غیر قانونی نیٹ ورک کے سرغنہ، سہولت کاروں اور پشت پناہی کرنے والے عناصر کو بھی بے نقاب کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

رضوان عبدالسمیع نے کہا کہ جناح ٹاؤن کی انتظامیہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی اور غیر قانونی پارکنگ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں مستقبل میں بھی اسی عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ اگر کسی مقام پر غیر قانونی پارکنگ فیس وصول کی جا رہی ہو تو فوری طور پر متعلقہ پولیس یا جناح ٹاؤن انتظامیہ کو اطلاع دیں تاکہ ذمہ دار عناصر کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جا سکے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں