چیئرمین گلبرگ ٹاؤن کی قیادت میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری، متاثرہ سڑکوں کی استرکاری کا آغاز

چیئرمین گلبرگ ٹاؤن کی قیادت میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری، متاثرہ سڑکوں کی استرکاری کا آغاز

کراچی: چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی قیادت میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری، بلاک 19 النور سوسائٹی میں متاثرہ سڑکوں کی استرکاری کا آغاز

چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی سربراہی میں گلبرگ ٹاؤن میں ترقیاتی کام تیزی اور تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں بلاک 19 النور سوسائٹی میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے لائنوں کی تبدیلی کے کاموں کی تکمیل کے بعد متاثرہ سڑکوں کی استرکاری کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔

چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے جاری ترقیاتی کاموں کا دورہ کیا اور سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے معیار اور رفتار کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ یوسی چیئرمین عاصم مخدومی، ایکس سی این بی اینڈ آر محمد سہیل خان، کونسلرز اور علاقائی ذمہ داران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام مقررہ مدت میں اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیے جائیں تاکہ علاقہ مکینوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی منتخب بلدیاتی قیادت کی اولین ترجیح ہے،اور حافظ نعیم الرحمن کے وژن کے مطابق جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے اختیارات سے بڑھ کے کام کر کے دکھا رہے ہیں گلبرگ ٹاؤن کی ہر یو سی میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے  اور گلبرگ ٹاؤن میں ترقیاتی منصوبے بلا امتیاز جاری رہیں گے۔

علاقہ مکینوں نے سڑکوں کی بحالی کے کاموں کے آغاز پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین گلبرگ ٹاؤن اور ٹاؤن انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں