چیئرمین صدر ٹاؤن کا میونسپل کمشنر پر بجٹ پاس نہ کرنے کا الزام

چیئرمین صدر ٹاؤن کا میونسپل کمشنر پر بجٹ پاس نہ کرنے کا الزام

چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ کی اہم پریس کانفرنس، بجٹ اجلاس سے متعلق تفصیلی بریفنگ

چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بجٹ اجلاس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ اجلاس کے آغاز سے قبل ہمارے بعض منتخب اراکین کو مختلف طریقوں سے دباؤ میں لانے کی کوشش کی گئی، تاکہ وہ اجلاس میں اپنی رائے آزادانہ طور پر نہ دے سکیں۔

چیئرمین منصور احمد شیخ نے بتایا کہ صدر ٹاؤن کونسل کے کل 21 اراکین ہیں، جن میں سے 11 اراکین نے بجٹ کے حق میں ووٹ دے کر اسے منظور کیا، جبکہ باقی اراکین نے بجٹ کی مخالفت کی۔

انہوں نے کہا کہ واضح اکثریت کی حمایت حاصل ہونے کے باوجود بجٹ کو منظور کرنے سے انکار کیا گیا، جو جمہوری اصولوں اور بلدیاتی نظام کی روح کے منافی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اکثریتی فیصلے کا احترام ہر جمہوری ادارے کی بنیادی ذمہ داری ہے اور عوامی مفاد کے منصوبوں کو سیاسی اختلافات کی نذر نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجٹ کی منظوری کے عمل کو قانون اور جمہوری روایات کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ صدر ٹاؤن کے ترقیاتی منصوبے اور عوامی خدمات بلا تعطل جاری رہ سکیں۔

چیئرمین منصور احمد شیخ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ عوام کے حقوق، بلدیاتی اداروں کی خودمختاری اور صدر ٹاؤن کی ترقی کے لیے ہر قانونی اور جمہوری فورم پر اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں