محرم الحرام ہمیں اتحاد، اخوت، رواداری اور باہمی احترام کا درس دیتا ہے:چیئرمین مورڑو میربحر ٹاؤن
کراچی: چیئرمین مورڑو میر بحر ٹاؤن علی اکبر کی خصوصی ہدایات پر میونسپل کمشنر الٰہی بخش سیال کی نگرانی میں محرم الحرام سے قبل تمام بلدیاتی و ترقیاتی کام مکمل کر لیے گئے محرم الحرام کے مقدس مہینے کے پیش نظر ۔چیئرمین مورڑو میر بحر ٹاؤن علی اکبر نے عزادارانِ امام حسینؑ کو بہتر شہری سہولیات کی فراہمی اور جلوسوں و مجالس کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے صفائی ستھرائی، سڑکوں کی مرمت، اسٹریٹ لائٹس کی بحالی، نالوں کی صفائی اور دیگر ضروری بلدیاتی اقدامات ترجیحی بنیادوں پر انجام دیے گئے محرم الحرام کے دوران عزاداران کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے بروقت اور جامع اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔
انہوں نے مختلف کیمپوں کا دودہ کیا اور منتظمین، جلوس کے ذمہ داران اور عزاداران سے ملاقات کی جہاں انہوں نے عزادارانِ امام حسینؑ میں ٹھنڈے مشروبات اور پانی تقسیم کیا۔
انہوں نے سبیل پر موجود رضاکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عزاداران کی خدمت عظیم سعادت ہے حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کی لازوال قربانیاں رہتی دنیا تک حق اور سچائی کا پرچم بلند رکھنے کا پیغام دیتی رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں اتحاد، اخوت، رواداری اور باہمی احترام کا درس دیتا ہے جس پر عمل پیرا ہو کر ہم ایک پرامن اور مضبوط معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں۔
