نائب وزیر اعظم کی زیر صدارت دفتر خارجہ میں اہم اجلاس

نائب وزیر اعظم کی زیر صدارت دفتر خارجہ میں اہم اجلاس

اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت دفتر خارجہ میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور وزارت کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں بدلتی ہوئی علاقائی اور عالمی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیر خارجہ نے خطے کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے مکالمے اور سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا۔

اسحاق ڈار نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام ترجیحی امور پر فعال اور مسلسل سفارتی روابط کو یقینی بنایا جائے تاکہ علاقائی استحکام اور عالمی سطح پر پاکستان کا مؤثر کردار برقرار رکھا جا سکے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں