مئی میں دشمن پاکستان کی طاقت اور ہنرمندی دیکھ کر دنگ رہ گیا تھا: ایئرچیف مارشل
ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ مئی میں دشمن پاکستان کی طاقت اور ہنرمندی دیکھ کر دنگ رہ گیا تھا۔
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب میں ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ معرکہ حق اور بنیان المرصوص میں پاکستان آرمی کی حکمت عملی پوری دنیا نے دیکھی
ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ پاکستان ایئر فورس نے نہ صرف دشمن کے جہاز گرائے بلکہ تاریخ رقم کی۔
ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے نے کہا کہ سیاسی اور عسکری قیادت کی عالمی سطح پر امن کے قیام کیلئے کوششیں قابل ستائش ہیں، پاکستان پر امن ملک ہے جو عالمی سطح پر تنازعات کا حل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتا ہے۔پاکستان کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاکستان بھارت کے زیر قبضہ کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا، کیڈٹس کی بنیادی ذمہ داری ملکی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔
پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 153 ویں پی ایم اےلانگ کورس، 38 ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس، 72 ویں انٹیگریٹڈ کورس، 15 ویں مجاہد کورس اور27 ویں لیڈی کیڈٹ کورس کے کیڈٹ شامل تھے۔
