وزیرِ اعظم شہباز شریف اپنے دورہ قطر پر دوحہ پہنچ گئے

وزیرِ اعظم شہباز شریف اپنے دورہ قطر پر دوحہ پہنچ گئے

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنے دورہ قطر پر دوحہ پہنچ گئے۔قطر کے خارجہ امور کے  وزیرِ مملکت  سلطان بن سعد المریخی نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کا پر تپاک استقبال کیا۔

قطری مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔اس موقع پر دوحہ ائیرپورٹ اور دوحہ شہر کو پاکستانی پرچموں سے سجایا گیا تھا۔

اس اہم دورے میں وزیرِ اعظم امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے دو طرفہ ملاقات کریں گے اور پاکستانی کی خطے و عالمی امن کیلئے جاری کوششوں پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور وزیرِ اعظم کے ترجمان برائے بین الاقوامی میڈیا مشرف زیدی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں