بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ویجیجلنس اسکواڈ میں الیکٹرک موٹر سائیکل کی تقسیم
کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی کی مرکزی عمارت میں ویجیجلنس اسکواڈ میں الیکٹرک موٹر سائیکل کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شرکت کی۔
مرتضی وہاب نے کہا کہ حالیہ دنوں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔کام ہم کرتے ہیں روڈ کٹنگ کرنے کے لیے کوئی اور چلا جاتا ہے۔اسٹریٹ لائٹ ہم لگاتے ہیں چوری کوئی کر لیتا ہے۔
میئر کراچی نے کہا کہ گزشتہ دنوں ہم نے شہر کے انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف ویجیجلنس اسکواڈ بنانے کا فیصلہ کیا۔کوئی انفرااسٹرکچر کو نقصان نہیں پہنچانا کوئی چرسی بھائی لائٹوں کو چوری نہیں کر رہا یہ دیکھنے کے لیے ویجلنس اسکواڈ قائم کیا۔
