فیلڈ مارشل نے آگ کے شعلے بجھانے اور مذاکرات کرانے میں تاریخ ساز کردار ادا کیا: وزیراعظم

فیلڈ مارشل نے آگ کے شعلے بجھانے اور مذاکرات کرانے میں تاریخ ساز کردار ادا کیا: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ ایران اورامریکا کے نمائندے ہماری پر خلوص دعوت پرپاکستان تشریف لا چکے ہیں،خطے میں اب جنگ کی نہیں امن کی باتیں ہو رہی ہیں۔

قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا نازک صورت حال میں پاکستانی قیادت نے بڑے اعتماد سے دونوں فریقوں کو عارضی جنگ بندی پر راضی کیا، فریق  جنگ میں آمنے سامنے تھے لیکن اب بات چیت کے ذریعے معاملات طے کرنے پر راضی ہو چکے ہیں۔عارضی جنگ بندی کا اعلان ہو چکاہے، اب اس سے بھی کٹھن مرحلہ دیرپا جنگ بندی کا ہے، یہ مرحلہ میک اور بریک کے مترادف ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا خاص طور پر ذکر کیا اور فریقین کو مذاکرات کے لیے راضی کرنے پر ان کی تعریف کی۔کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنگ کے شعلے بجھانے اور فریقین کو مذاکرات پر راضی کرنے کے لیے کلیدی اور تاریخ ساز کردار ادا کیا۔مذاکرات کامیاب ہوئے تو ان گنت معصوم زندگیاں بچ جائیں گی، پاکستان ان مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لیے حتی المقدور کوشش کرے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں