ایم کیو ایم اور جے یو پی سمیت مختلف پارٹیوں کے رہنماؤں کی مسلم لیگ فنکشنل میں شمولیت
کراچی: سردارعبدالرحیم جنرل سیکریٹری پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کی فنکشنل ہاؤس کلفٹن میں پریس کانفرنس کی ہاں مختلف سیاسی جماعتوں، وکلاء برادری کے اکابرین کی فنکشنل مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرلی
کراچی نوجوان پارٹی کے کاشف خان، پاکستان پوسٹ کی پیپلز یونین کے چوہدری اقرار، گڈاپ ٹاؤن سے غفور پنہور، سنی تحریک کے 127 کارکنان، پیپلزپارٹی کے دو کونسلر بھی فنکشنل لیگ میں شامل ہوگئے۔
سردارعبدالرحیم نے کہا کہ انور عظیم نے شمولیت کا اعلان کیا ہے۔انور عظیم جے یو پی کے رہنما رہے ہیں۔نوید ڈیرو بھی فنکشنل لیگ میں شامل ہو گئے۔انجنئیر فہد عظیم خان، محمد شہزاد، جاوید زمان بھی فنکشنل مسلم لیگ میں شامل ہوگئے ہیں۔جاوید زمان شوبز کی معروف شخصیت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیر صاحب پاگارا کا نعرہ ہے متحد سندھ مضبوط پاکستان، اسی نعرے کی بدولت ملک ترقی کرے گا، ہماری سیاست عوام کو جوڑنے کی ہے۔کراچی سمیت پاکستان بھر میں لوگ شمولیت کررہے ہیں۔فنکشنل لیگ کے دفاتر گلی گلی کھل رہے ہیں۔کراچی کا دعویٰ کرنے والوں سے بڑے ہمارے سیاسی جلسے ہورہے ہیں۔میں اپنی جماعت اور کارکنان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
سردارعبدالرحیم نے کہا کہ شہر کراچی میں جو مسائل ہیں انکے بارے میں سردار رحیم نے بیان کیا۔80 کی دہائی سے ہم نے کراچی میں سیاست کی۔لوگوں کی بھلائی کے لئے کام کیا۔طلباء تحریکوں سے لیکر عملی میدان میں سیاست کی۔پانی سے لیکر تعلیمی مسائل، امن وامان ناپید عزت و ناموس محفوظ نہیں ہے۔عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کرنا ہوگا۔اونر شپ دینا ہوگی،کراچی حیدرآباد لاڑکانہ کے حقوق کی بات کریں تو غداری کے طعنے دئیے جاتے ہیں۔لیڈر قوم کے نمائندے ہوتے ہیں افراد کے نہیں۔مگر یہاں بدقسمتی سے لیڈر نہیں ہیں۔
پریس کانفرنس میں سردار عبدالرحیم نے کہا کہ جی ڈی اے کا ہر رکن فنکشنل لیگ اور فنکشنل لیگ کا ہر رکن جی ڈی اے کا ممبر ہے۔اتحاد اور فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر صاحب ہی ہیں۔جی ڈی اے کی میٹنگز میں چیزیں طے ہوتی ہیں۔سائیں راشد شاہ کی ملاقاتیں انتہائی خوش آئند رہی ہیں۔پوری جی ڈی اے راشد شاہ کے پیچھے کھڑی ہے۔بہت جلد فارم 47 والے فارغ ہوں گے ۔ہم کراچی کی تاریخ کا بڑا جلسہ کریں گے جس سے پیر صاحب پاگارا خطاب کریں گے۔کراچی کے اداروں کو سیاسی نہیں ٹیکنو کریٹس کی ضرورت ہے۔
