امریکا کو تاریخی شخصت ہوئی، ایرانی قوم، پاکستانی حکومت اور عوام کو مبارکباد دیتا ہوں:حافظ نعیم الرحمان
کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امریکا-ایران جنگ میں پاکستان نے بہترین کردار ادا کیا۔ عارضی جنگ بندی پرایران اور پاکستانی عوام مبارکباد کی مستحق ہے، امریکی صدر کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گہے۔
اپنے جاری ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جو ایران کے ختم کرنے کے دعوے کیے تھے وہ تمام دھرےکے دھرے رہ گئے، پاکستان نے اس معاملے میں بھترین کردار ادا کیا، خاص طور پر ایران اور سعودی عربیہ کے معاملے میں بھی بھتر کام کیا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اصل تو اسرائیل ہے جو امریکا کو بھی استعمال کر رہا ہے۔ امریکا کی اجاراداری ختم ہوچکی ہے، اس جنگ میں امریکا کو زبردست شکست ہوئی۔ مبارکباد کے مستحق ہیں وہ لوگ جنہوں نے 6 ہفتوں کی ازیت کو برداست کیا۔ اب پاکستان کو ایران کے ساتھ پہلے بھی بہتر تعلقات ہونا چاہیے۔
