الغوثیہ ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے سالانہ عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا

الغوثیہ ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے سالانہ عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)الغوثیہ ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے سالانہ عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ تنظیم کے سربراہ حسین رومووی نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔پروقار تقریب میں پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری،ایم کیوایم پاکستان کے رہنما زاہد منصوری،سابق ایم پی اے وسیم احمد،سردار اقبال خان ،ممتازصحافی غازی صلاح الدین،لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر تنویر سید، انفارمیشن سیکرٹری سید رضوان جلالی، لبرا کے اراکین محمد ناصر،اسلم خان، محمود حسن،فرحان ہاشمی،سلیم اللہ خان،سمیرا بیگ،مناہل شیخ،شکیل احمد، ایس ایس پی ٹریفک سینٹرل قمررضوی ، ممتاز تاجر رہنما

شاکر فینسی، یونس بچو،آصف گلفام،فیروز کامدی،ممتاز کامیڈین سلیم آفریدی, آفتاب عالم,عرفان ملک, امجد رانا سمیت معروف شخصیات نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ الغوثیہ ویلفئر آرگنائزیشن جس طرح غریبوں کی مدد کرتی ہے اس کی مثال نہیں ملتی مذکورہ  تنظیم نے ایک ہی دن میں  100 سے زائد غریب بچیوں کی اجتماعی شادی کرائی جو ایک عظیم کام تھا اس کے علاوہ بھی بہت سے شعبوں میں بھی الغوثیہ ویلفیئر کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ اس وقت قوم کو اتحاد کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر تنویر سید نے کہا کہ الغوثیہ ویلفیئر جس طرح معاشرے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے اگر تمام لوگ اسی جذبے کے ساتھ دوسروں کی مدد کریں تو ایک اچھا معاشرہ قائم ہو سکتا ہے۔ صحافی برادری بھی ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔تقریب کی نظامت کے فرائض نادر شیخ اور تنویر جانی نے انجام دئے۔آخر میں شاندار ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں