صدر ٹاؤن کا اجلاس، چیئرمین نے مزید یونٹس ٹیکس نیٹ میں لانے کی ہدایت کردی
کراچی: چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے کہا ہے کہ ادارے کے ریونیو میں اضافے کیلئے ٹیکس کے نظام میں جدّت اور مستقبل میں مزید بہتری کیلئے اصلاحات لائی جائیں تاکہ صدر ٹاؤن کے اپنے ذرائع آمدنی کو بڑھایا جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیکس اصلاحات اورذرائع آمدن میں اضافے سے متعلق پراپرٹی ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر Assessing Authority Urban immoveable property tax عاصم علی خان، ڈپٹی ڈائریکٹر (vipt)ڈیویژن B&Cمحمد عظیم،ڈپٹی ڈائریکٹر (vipt)ڈیویژن F&Gغلام حسین،ڈپٹی ڈائریکٹر (vipt)ڈیویژن Eشہزاد علی و دیگر محکمہ جاتی افسران و عملہ بھی موجود تھا۔
چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے کہا کہ صدر ٹاؤن کراچی کا بڑااہم اور حساس ٹاؤن ہے اس کو کراچی کا دل تصور کیاجاتاہے اس ٹاؤن میں زیادہ تر کمرشل،سرکاری وغیرسرکاری اداروں کے مرکزی وصوبائی دفاتر قائم ہیں اور شہرکا کاروباری حب ہے اورنہ صرف شہر بلکہ صوبے کے زیادہ ترلوگ اپنے روزگاراور دیگر معمولات زندگی کی انجام دہی کیلئے روزانہ یہاں آتے ہیں جس کی وجہ سے صدر ٹاؤن انتظامیہ اور عملے کو24گھنٹے مسلسل متحرک رہنا پڑتاہے اور اس ضمن میں صدر ٹاؤن کو توقع سے زیادہ اخراجات کرنا پڑتے ہیں۔
منصور احمد شیخ نے کہا کہ ٹیکس ریکوری کی موجودہ صورتحال کومزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے جس کیلئے متعلقہ افسران کام کی رفتار کو مزید تیز کریں اس ضمن میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران وعملے کومراعات دی جائیں گی جبکہ ریکوری کے مقررہ ہدف کی وصولی میں ناکامی پر محکمہ جاتی کاروائی عمل میں لائی جائے گی
چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے مزید کہا کہ زیادہ سے زیادہ یونٹس کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے عملی اور موثر اقدامات کریں تا کہ وسائل میں اضافے سے ترقیاتی کاموں میں مزید تیزی لائی جاسکے اور اس کے براہ راست ثمرات عوام تک پہنچیں۔
