آپریشن غضب للحق میں اب تک 796 فتنہ الخوارج اور افغان طالبان ہلاک
وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے آپریشن غضب للحق کی تازہ ترین تفصیلات جاری کردیں۔
وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کے مطابق آپریشن غضب للحق میں اب تک 796 فتنہ الخوارج اور افغان طالبان مارے گئے اور 1043 زخمی ہوئے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے افغان طالبان رجیم کی 286 چوکیوں کو تباہ اور44 پر قبضہ کرلیا، متعدد ٹینک، بکتر بند گاڑیاں، توپیں اور ڈرون تباہ کیے گئے۔افغانستان بھر میں 81 دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے ٹھکانوں کو فضائی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا۔
وفاقی وزیر عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ2 اور 3 اپریل کی رات غلام خان سیکٹرمیں سرحدی چوکی پر افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے حملے کی کوشش کی لیکن فورسز نے حملے کی کوشش کو مکمل طور پر ناکام بنایا۔افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا،37 ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوئے۔
