گڈاپ ٹاؤن چیئرمین کا حالیہ بارشوں کے بعد مختلف علاقوں کا دورہ، نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا
کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے حالیہ بارشوں کے بعد گڈاپ ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نکاسی آب کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سینٹیشن اشرف بلوچ اور ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن محمد افضل لغاری نے مختلف علاقوں میں جاری نکاسی آب کے کاموں سے متعلق بریفنگ دی۔
دورے کے دوران چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے بتایا کہ نشیبی علاقوں سے فوری طور پر بارش کا پانی نکالا جارہا ہے اور گڈاپ ٹاؤن کے شہریوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
انتظا میہ گڈاپ ٹاؤن کی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہماری ٹیم دن رات اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہیں تاکہ جلد از جلد بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔جبکہ مستقل بنیادوں پر صفائی ستھرائی کے نظام کو مضبوط کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ گڈاپ ٹاؤن انتظامیہ نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ صفائی کا خیال رکھیں اور نالوں یا ڈرین میں کچرا پھینکنے سے گریز کریں تاکہ نکاسی آب کے نظام میں رکاوٹ نہ آئے۔اس موقع پر انچارج سینٹشن علی پلیجو،شانی پرویز ۔بھی موجود ہیں۔
