چیئرمین صفورا ٹاؤن کا میونسپل کمشنر کے ہمراہ شاہراہوں اور علاقوں کا دورہ، نکاسی آب کا جائز لیا
کراچی: چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کی سربراہی میں تیز برسات کے بعد صفورا ٹاؤن مکمل طور پر تاحال متحرک ہے اور تیزی سے نکاسی آب کے امور سر انجام دئیے جارہے ہیں پہلے مرحلے میں شاہراہوں کو کلئیر کرنے کے کام برق رفتاری سے سر انجام دئیے گئے ہیں جس کے بعد کئ شاہراہوں پر ٹریفک رواں دواں ہے ،چیئرمین صفورا ٹاون راشد خاصخیلی،وائس چیئرمین عبدالحق بلوچ اور میونسپل کمشنر عالمگیر جونیجو نے شاہراہوں،علاقوں کا دورہ کیا اور اپنی نگرانی میں نکاسی آب کے امور سر انجام دلواکر برق رفتاری سے شاہراہیں کلئیر کروایں جس پر عوام نے مسرت کا اظہار کیا ہے.
اس موقع پر چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے کہا کہ تیز رفتار برسات کے باوجود ہنگامی بنیاد پر نکاسی آب کے کام اپنی نگرانی میں سر انجام دلوائے ہیں ، مختلف مقامات پر رین ایمرجنسی ریلیف کیمپ لگا کر عوامی شکایات کے ازالے کو ممکن بنایا گیا ہے مزید برسات نہ ہوئے تو چند گھنٹوں میں صفورا ٹاون کلئیر کرلیا جائے گا انہوں نے ایگزیکٹیو انجنئیر امداد سولنگی اور انچارج میونسپل سروسز حافظ عبداللہ کی خدمات کو سراہا.
میونسپل کمشنر عالمگیر جونیجو نے اس موقع پر کہا کہ رین ایمرجنسی لگا کر محکمہ جات کو متحرک رکھا گیا جس کی بدولت ہنگامی بنیادوں پر نکاسی آب کے امور سر انجام دئیے گئے ہیں تاحال افسران وعملہ نکاسی آب کے لئے فیلڈ میں موجود رہ کر عوام کیلئے آسانیاں پیدا کر رہا ہے.
