کراچی میں بارش کے بعد چیئرمین صدر ٹاؤن میدان عمل میں رہے، نکاسیٔ آب کا جائزہ لیا

کراچی میں بارش کے بعد چیئرمین صدر ٹاؤن میدان عمل میں رہے، نکاسیٔ آب کا جائزہ لیا

کراچی: جمعرات کو ہونے والی بارش کے بعد فوری اقدامات — صدر ٹاؤن انتظامیہ متحرک جمعرات کی صبح سے  ہونے والی بارش کے فوری بعد چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ کے احکامات پر صدر ٹاؤن کی مختلف شاہراہوں پر نکاسیٔ آب کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

ٹاؤن انتظامیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ٹاؤن کے مختلف علاقوں جن میں کلفٹن، بلاول چورنگی، میٹروپول، ایم آر کیانی روڈ،کلب روڈ،ایوان صدر روڈ،شاہین کمپلیکس ،صدر،برنس روڈ،اور دیگر ملحقہ علاقے شامل ہیں، جہاں مشینری اور افرادی قوت کے ذریعے پانی کی نکاسی کا کام ہنگامی بنیادوں پر انجام دیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن صدر کا عملہ ہر ممکن ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ پر ہے۔ افسران اور ملازمین کی مختلف شفٹیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جو مسلسل نگرانی اور خدمات کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہیں۔ چیئرمین منصور احمد شیخ نے اس موقع پر کہا کہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔

ٹاؤن انتظامیہ اس عزم کے ساتھ میدان میں موجود ہے کہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے اور تمام ملازمین اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہوئے شہریوں کی خدمت میں مصروف عمل رہیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں