چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ کی صوبائی وزیربلدیات ناصر حسین شاہ سے ملاقات
نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کورنگی و چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ کی قیادت میں پیپلز پارٹی کو منتخب نمائیندوں نے سید ناصر شاہ سے ملاقات کی۔
ملاقات کرنے والوں میں وائس چیئرمین کورنگی ٹاؤن زرین اعوان، وائس چیئرمین یوسی 11 مولانا عبدلغفور امجدی، وائس چیئرمین یوسی 8 عمر فاروق شامل تھے۔
دوران ملاقات بلدیاتی مسائل، ترقیاتی اسکیموں، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے حوالے سے مشکلات، اور دیگر اداروں کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن پی ایس 95 کورنگی وقار لودھی، راجہ آصف بھی موجود تھے
