کے ایم سی کی تاریخ میں پہلی بار محکمۂ صحت میں انقلابی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں: مرتضیٰ وہاب
کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اسپنسر آئی ہسپتال کا دورہ کیا
میئر کراچی نے ہسپتال میں جاری کام کا معائنہ کیا، زیرِ تعمیر وارڈز، آپریشن تھیٹر اور دیگر سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ہسپتال کی تمام سہولیات کو بہتر بنایا جائے گا، جبکہ عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کام مکمل ہونے کے بعد تمام وارڈز اور یونٹس کو جلد از جلد فعال کر دیا جائے گا۔بلدیہ عظمیٰ کراچی کی تاریخ میں پہلی بار محکمۂ صحت میں انقلابی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم زندگی کے ہر شعبے میں بہتری لا رہے ہیں، آئندہ ماہ کی 6 تاریخ کو ہسپتال کو مکمل بحالی کے بعد کھول دیا جائے گا۔دورے کے دوران میونسپل کمشنر کراچی ابرار جعفر، سینئر ڈائریکٹر میڈیکل ڈاکٹر مہوش مٹھانی، ہسپتال انتظامیہ، ڈائریکٹر میڈیا دانیال سیال اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
