کراچی: فایر سیفٹی قوانین پر ہاشو سینٹر کی 200 دکانیں سیل
کراچی: فایر سیفٹی قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کراچی انتظامیہ کا کریک ڈاون، ہاشو سینٹر کی 200 دکانیں سیل
ہاشو سینٹر میں فایر سیفٹی قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئ یے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے کمشنر کراچی کو رپورٹ پیش کردی ۔
مالکان کو دکانیں سیل کرنے سے قبل تنبیہ کی گی تھی کہ وہ سیفٹی تقاضے پورے کریں اسسٹنٹ کمشنر صدر غضنفر پرداخ (Perdakh).
ڈپٹی کمشنرز تمام عمارتوں کو پابند کریں کہ وہ فائر سیفٹی قواعد پر عملدرآمد کریں کمشنر کراچی سید حسن نقوی فایر سیفٹی اقدامات نہ کرنے پر کراچی انتظامیہ کی دو روز میں یہ دوسری کاررواءی ہے۔
گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد جویریہ اشرف نے طارق روڈ پر متین پلازا کو فایر سیفٹی اقدامات نہ کرنے پر سیل کیا تھا۔
