ملک مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری
لاہور میں بھی مسلسل 6 گھنٹے بارش ریکارڈ کی گئی
ریسکیو ذرائع کے مطابق شیر محمد نامی شخص کے گھر کی چھت اچانک منہدم ہو گئی، جس کے وقت کمرے میں اس کے پانچ بچے موجود تھے۔
چھت گرنے سے تمام بچے ملبے تلے دب گئے جس پر ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرتے ہوئے امدادی آپریشن شروع کی تاہم دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔
پشاور، با جوڑ، ملاکنڈ، ہروز لودھراں،جھنگ ، موسیٰ خیل، سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
شمالی وزیرستان میں بھی مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے
شدید بارش سے موسم سرد اور ندی نالوں میں طغیانی آگئی جبکہ بابو سر ٹاپ، نانگا پربت، بٹوگاہ ٹاپ پرگزشتہ رات سےبرف باری اور چلاس شہر اور گردونواح میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور برفباری کا الرٹ جاری کردیا۔
این ڈی ایم اے نے کہا کہ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے بالائی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے، جس کیلئے تمام صوبائی اور ضلعی ادارے الرٹ رہیں۔
