پاکستان سعودی معاہدے میں ایران اور ترکیہ کو بھی شامل ہونا چاہیے: حافظ نعیم الرحمان
کراچی: جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امریکی فوجی طاقت کا اثر ختم ہوچکا ہے، دنیا بھر میں لوگ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف بول پڑے ہیں، یہ وار کرمنل ہے، یہ شیطان کے پوجاری ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سرائیل میں بنکرز ہونے کے باوجود وہاں کے منسٹر رو رہے تھے مگر ان سے کوئے سوال کرتا کہ جب فلسطین پر بمباری کی جاتی تھی تو ان کے پاس تو سائرن بجانے کے لئے بھی نہیں تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران میں 170 طلبہ اور اساتذہ کو شہید کیا گیا، امریکی عوام کو بھی سمجھنا چاہیے کہ ان پر کون سے گورہ مسلط ہیں، ایران میں بھی احتجاج ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ جنگ مسلمان حکمرانوں کا امتحان ہے، پاکستان اور سعودیہ نے بہتر کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان سعودی معاہدے میں ایران اور ترکیہ کو بھی شامل ہونا چاہیے، یہ اتحاد مسلمانوں کے اتحاد کو مضبوط کرے گا۔
جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کفایت شعاری کی شروعات وزیراعلیٰ پنجاب 11 ارب کا جہاز بیچیں اور چیئرمین سینٹ اپنی 9 کروڑ کی گاڑی قومی خزانے میں جمع کرائیں۔
