وزیراعظم محمد شہباز شریف کی کراچی آمد،سینیٹر شیری رحمان سے اظہارِ تعزیت
وزیراعظم شہباز شریف کراچی پہنچے اور سینیٹر شیری رحمان کی رہائش گاہ پر ان کی بیٹی ماروی ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ جوان اولاد کا غم ناقابلِ برداشت ہوتا ہے۔
اس موقع پر اعلیٰ حکومتی شخصیات بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھیں۔
