برسات کی تیاری کے حوالے سے اہم اجلاس۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی صدارت میں محکمہ میونسپل سروسز کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں برسات کی تیاری کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئیں۔
پانی کے نکاس کے لیے عملے کو پمپنگ مشینوں کے ساتھ سڑکوں پر تعینات کرنے کی ہدایت دی گئی۔
شکایات کے اندراج کے لیے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے کمپلینٹ سینٹر پر موصول ہونے والی شکایات کو فوری حل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔
سستی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی، میئر کراچی کی جانب سے عملے کو وارننگ بھی دی گئی۔
