گڈاپ ٹاؤن چیئرمین اور میونسپل کمشنر کی محکمہ جاتی افسران اور علاقائی معززین سے ملاقات

گڈاپ ٹاؤن چیئرمین اور میونسپل کمشنر کی محکمہ جاتی افسران اور علاقائی معززین سے ملاقات

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ اور میونسپل کمشنر ملک مجتبیٰ ایاز نے گڈاپ ٹاؤن آفس میں محکمہ جاتی افسران اور علاقائی معززین سے ملاقات کرکے عیدالفطر کے موقع پر ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی گئی اور خوشیوں کا تبادلہ کیا گیا۔ملاقات کے دوران ڈائریکٹر سینیٹیشن اشرف بلوچ نے حالیہ بارشوں کے باعث صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ نشیبی علاقوں سے پانی کی فوری نکاسی، نالوں اور ڈرینز کی صفائی اور عملے کی ہنگامی بنیادوں پر تعیناتی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

اس موقع پر سپرٹنڈنٹ انجینئر نور علی جمالی اور اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر  وسیم آرائیں نے بارشوں کے دوران استعمال ہونے والی مشینری اور آلات کے حوالے سے چیئرمین کو بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی واٹرنگ پمپس دیگر ضروری مشینری کو فعال رکھا گیا ہے اور مختلف علاقوں میں بروقت تعینات کیا گیا تاکہ نکاسی آب کے عمل کو مؤثر بنایا جا سکے۔

چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے تمام متعلقہ افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ متوقع بارشوں کے بعد صفائی اور نکاسی آب کے عمل کو مزید تیز اور مؤثر بنایا جائے تاکہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ عیدالفطر کا پیغام بھائی چارہ اور خدمت خلق ہے، اور ہمیں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنی چاہئیں۔

میونسپل کمشنر ملک مجتبیٰ ایاز نے بھی افسران اور عملے کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ گڈاپ ٹاؤن میں بلدیاتی سہولیات کی بہتری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ملاقات کے دوران باہمی تعاون، عوامی مسائل کے فوری حل اور بلدیاتی نظام کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر  ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر، ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ ہدایت اللہ شیخ،ڈائریکٹر پینشن جلال حنیف،، ڈائریکٹر پے رول کاشف اقبال، ڈائریکٹر کانٹریکٹ مینجمنٹ ناصر بلوچ، لاء آفیسر سہیل حمید قاضی، ٹینڈر افسر یار محمد اقبال، پی ایس چیئرمین لعل جان نبی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں