صدر مملکت اور وزیر اعظم کا یوم پاکستان پر پیغام، اتحاد و ترقی کے عزم کا اعادہ

صدر مملکت اور وزیر اعظم کا یوم پاکستان پر پیغام، اتحاد و ترقی کے عزم کا اعادہ

صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم پاکستان پر قوم کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہی کے دن 1940 میں برصغیر کے مسلمانوں نے قرارداد پاکستان منظور کی۔ علیحدہ وطن کے قیام کا نظریہ پیش کیا جہاں اسلامی اقدارکے مطابق آزادانہ طور پر زندگی گزارسکیں۔

اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ یوم پاکستان یاد دلاتا ہے کہ قومی عزم کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے اتحاد سب سے اہم ہے۔1947 میں قیام پاکستان کے وقت ہمیں بے شمار چیلنجز کا سامنا تھا، ہم نے باہمی تعاون سے مشکلات پر قابو پایا، ہر شعبے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ہم نے اپنی دفاعی صلاحیت کو ناقابل تسخیر بنایا، جوہری صلاحیت حاصل کی،  دہشت گردی کے خلاف طویل اور کامیاب غیرروایتی جنگ لڑی، معرکہ حق میں دشمن کی جارحیت کا بے خوف ہو کر مقابلہ کیا، دشمن کو ایسا سبق سکھایا جسے وہ طویل عرصے تک یاد رکھے گا۔

وزیراعظم کا یوم پاکستان پرپیغام

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی یوم پاکستان پر پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے  23 مارچ کے دن کو جنوبی ایشیا کی تاریخ میں اہم سنگ میل قرار دیا۔

اپنے جاری پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا 86 سال قبل برصغیرکی مسلم قیادت آزاد وطن کی بنیاد رکھنےکیلئے متحد ہوئی، ایسی ریاست کا تصورپیش کیاگیا جہاں مسلمانوں کےآئینی وسیاسی حقوق کو تخفظ حاصل ہو۔یوم پاکستان پر پیغام میں کہا پاکستان بطور ذمہ دار ریاست متوازن اورفعال سفارت کاری جاری رکھے ہوئے ہے۔

وزیراعظم  شہباز شریف نے کہا چیلنجز کے باوجود پاکستان کی معیشت کوپائیدارترقی کی راہ پرڈال دیا ہے، مثبت اقتصادی اعشاریے درست سمت کا ثبوت ہیں۔آپریشن بنیانِ المرصوص میں مسلح افواج نے دشمن کودندان شکن جواب دیا، 26فروری2026 کوطالبان غاصب ٹولے کی بلااشتعال جارحیت کا جواب آپریشن غضبِ للحق سے دیا گیا ۔افواجِ پاکستان اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے بہادر افسران اور دلیر جوانوں کوبھی سلام ہے ۔

وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیرکے مظلوم عوام کی اخلاقی،سیاسی اورسفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں