پیپلزپارٹی پارٹی کہ رہنما شیری رحمان کی بیٹی ماروی خورشید ملک 35 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں
شیری رحمان کی بیٹی ماروی خورشید ملک 5 دن سے زیر علاج تھیں، انتقال برین ہیمرج سے ہوا
شیری رحمان نے صاحبزادی کے انتقال کی تصدیق بھی کردی ہے
ماروی خورشید 5 روزسےنجی اسپتال میں زیرِعلاج تھیں، انہیں تین روز قبل وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا
پی پی پی سیکرٹریٹ کے صدر آصف علی زرداری نے سینٹر شیری رحمان کی صاحبزادی ماروی خورشید ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے مرحومہ کے لیے مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
