spot_img

میئرکراچی کا مواچھ گوٹھ بلدیہ افسوس ناک حادثے پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

میئرکراچی کا مواچھ گوٹھ بلدیہ افسوس ناک حادثے پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

مواچھ گوٹھ بلدیہ میں دیوار گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔

میئر کراچی نے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، بارش کے باعث جانی اور مالی نقصانات ناقابلِ تلافی ہیں۔ ریسکیو سرگرمیوں کو تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے تاکہ کم سے کم جانی نقصان ہو۔

مرتضیٰ وہاب نے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا اور کہا کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور انہیں فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

میئر کراچی نے کہا کہ جاں بحق افراد کی مغفرت اور لواحقین کے اس مشکل وقت میں ساتھ ہیں اور ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں