spot_img

چیئرمین گڈاپ ٹاؤن کی ہدایت پر میونسپل کمشنر نے بارش کی پیش نظر رین ایمرجنسی نافذ کردی

چیئرمین گڈاپ ٹاؤن کی ہدایت پر میونسپل کمشنر نے بارش کی پیش نظر رین ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ کی خصوصی ہدایت اور حکومتِ سندھ کے احکامات کے پیشِ نظر، میونسپل کمشنر گڈاپ ملک مجتبیٰ ایاز نے متوقع بارشوں کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے رین ایمرجنسی جامع انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

میونسپل کمشنر نے سپرٹنڈنٹ انجینئر، ایگزیکٹو انجینئرز (B&R اور M&E)، ڈائریکٹر سینی ٹیشن، ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ، ڈائریکٹر پارکس اور ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ماتحت عملے کے ہمراہ فیلڈ میں موجود رہیں اور ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے بروقت اور مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات یقینی بنائیں۔

اس سلسلے میں 18 مارچ سے 23 مارچ تک تمام عملے کی چھٹیاں فوری طور پر منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ ایمرجنسی سینٹر اور کال سینٹر کو 24 گھنٹے فعال رکھنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

مزید برآں سپرٹنڈنٹ اور ایگزیکٹو انجینئرز (M&E) اور ڈائریکٹر سینٹشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام ڈی واٹرنگ مشینوں کی دستیابی اور ان کی مکمل فعالیت کو یقینی بنایا جائے تاکہ برساتی پانی کی فوری نکاسی ممکن ہو سکے۔

دوسری جانب ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ اور ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچاؤ کے لیے گڈاپ ٹاؤن کی حدود میں نصب تمام بل بورڈز، ہورڈنگز اور دیگر عارضی ڈھانچوں کو فوری طور پر ہٹا دیا جائے۔

اس موقع پر چیئرمین گڈاپ ٹاؤن طارق عزیز بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ:

"متوقع بارشوں کے پیش نظر عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ تمام متعلقہ ادارے ہائی الرٹ رہیں اور اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں۔ کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ہم شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔”

میونسپل کمشنر ملک مجتبیٰ ایاز نے بھی واضح کیا کہ ان احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور کسی بھی قسم کی غفلت یا عدم تعمیل کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں