کراچی: گورنر سندھ کا بائیک والوں کو تین لیٹر پیٹرول مفت دینے کا اعلان
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے امید رمضان پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر بائیک والے کو تین لیٹر پیٹرول مفت دی جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم عید کے دنوں پیٹرول پمپس کا دورہ کرینگے وہاں جوبھی بائیک والا پیٹرول بھروا رہا ہوگا اس کی پیمنٹ ہم کرینگے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ میں وزیراعظم پاکستان کے کفایت شعاری کے اعلان سے اتفاق کرتاہوں۔ ہم نے بھی بہت سے پروگرام کینسل کردیے ہیں۔
