حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں سے آبادگار شدید مالی بحران کا شکار ہیں: سردار عبدالرحیم

حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں سے آبادگار شدید مالی بحران کا شکار ہیں: سردار عبدالرحیم

کراچی: پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے  سندھ کے کسانوں اور ہاریوں کے ساتھ ہونیوالی ناانصافیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے کسانوں، ہاریوں اور آبادگاروں کے ساتھ مسلسل ناانصافی اور معاشی ظلم کیا جا رہا ہے۔ حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کی وجہ سے آبادگار شدید مالی بحران کا شکار ہوچکے ہیں اور بڑی تعداد میں غریب کسان قرضوں کے بوجھ تلے دب چکے ہیں۔

سردار عبدالرحیم نے کہا کہ جلد  گندم کی کٹائی کا موسم شروع ہونے والا ہے مگر حکومت نے اب تک گندم کی مناسب سرکاری قیمت مقرر نہیں کی، جو کہ کسانوں کے ساتھ کھلی زیادتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گندم کی فی من سرکاری قیمت کم از کم 4500 روپے مقرر کی جائے تاکہ کسانوں کو ان کی محنت کا مناسب معاوضہ مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ایک طرف آبادگاروں سے سستی گندم خریدتی ہے جبکہ دوسری جانب یہی گندم عوام کو دوگنی قیمت سے بھی زائد پر فروخت کی جاتی ہے، جو کہ کسانوں اور عوام دونوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ یوریا کھاد، زرعی ادویات اور دیگر زرعی اخراجات کے نرخ فوری طور پر کم کیے جائیں تاکہ کسانوں کا مالی بوجھ کم ہوسکے۔

سردار عبدالرحیم نے کہا کہ سندھ کا ہاری پہلے ہی مصنوعی مہنگائی، بڑھتے ہوئے زرعی اخراجات اور غیر منصفانہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے شدید مشکلات میں گھرا ہوا ہے۔ اگر حکومت نے فوری طور پر کسان دوست پالیسیاں نہ بنائیں تو سندھ میں زراعت کا شعبہ مزید تباہی کی طرف چلا جائے گا اور آبادگار کیلیے مزید کاشت کرنا مشکل ہو جاے گا جو پاکستان میں شدید فوڈ سیکورٹی کا بہران پیدا کرسکتا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت کسانوں اور آبادگاروں کے استحصال کا سلسلہ فوری بند کرے، گندم کی خریداری کی قیمت 4500 روپے فی من مقرر کرے ، مہکمہ ایگریکلچر  میں کرپشن پر قابو کرےاور زرعی شعبے کو بحال کرنے کے لیے عملی اور سنجیدہ اقدامات کرے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں