پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ عوام پر براہِ راست معاشی ظلم کے مترادف ہے:سردار عبدالرحیم

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ عوام پر براہِ راست معاشی ظلم کے مترادف ہے:سردار عبدالرحیم

کراچی: پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا یہ فیصلہ عوام پر براہِ راست معاشی ظلم کے مترادف ہے۔پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے نہ صرف ٹرانسپورٹ مہنگی ہوگی بلکہ اس کے اثرات روزمرہ استعمال کی اشیاء پر بھی پڑیں گے۔

سردار عبدالرحیم نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی مہنگائی کے باعث پھل ، سبزیاں ، دودھ ، آٹا ، چینی اور دیگر روزمرہ ضروریات کی اشیاء مزید مہنگی ہو جائیں گی ، جس سے عام آدمی کی زندگی مزید مشکل ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے باعث عوام پہلے ہی شدید پریشان ہیں جبکہ حکومت کے ایسے فیصلے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہے ہیں۔مزدور ، دیہاڑی دار ، کسان اور متوسط طبقہ اس صورتحال سے سب سے زیادہ متاثر ہوگا کیونکہ ٹرانسپورٹ اور زرعی اخراجات بڑھنے سے مارکیٹ میں ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ہو جائے گا۔

سردار عبدالرحیم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے اور عوام کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں