پیپلز پارٹی کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر شدید تشویش کا اظہار، واپس لینے کا مطالبہ

پیپلز پارٹی کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر شدید تشویش کا اظہار، واپس لینے کا مطالبہ

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر وقار مہدی کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر شدید تشویش کا اظہار

سینیٹر وقار مہدی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو یکسر مسترد کرتی ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 55 روپے اضافہ عوام پر انتہائی درجہ معاشی بوجھ ہے۔رمضان المبارک کے بابرکت ماہ میں قیمتوں میں اضافہ انتہائی افسوسناک ہے۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئے  گا۔

رہنما پاکستان پیپلز پارٹی و سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔ عوام پہلے ہی شدید مہنگائی اور غربت کا شکار ہیں۔حکومت فوری طور پر قیمتوں میں حالیہ اضافے کا فیصلہ واپس لے۔

سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کی قوت خرید ختم  ہو جائے گی۔عوام دوست پالیسیوں کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ مہنگائی کم کرنے کے لیے فوری اور مؤثر اور عملی اقدامات کرے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں