کراچی:ٹاؤن چیئرمین مومن آباد ٹاؤن ملک عارف اعوان کا مختلف یونین کمیٹیوں کا دورہ، جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ
ٹاؤن چیئرمین مومن آباد ٹاؤن ملک عارف اعوان نے مومن آباد ٹاؤن کی مختلف یونین کمیٹیوں کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا۔
.اس موقع پر انہوں نے علاقے میں پیور بلاک کی تنصیب اور کلورٹ (پل) کی تعمیر کے کاموں کا جائزہ لیا اور متعلقہ بلدیاتی افسران سے کام کی رفتار اور معیار کے حوالے سے بریفنگ حاصل کی ٹاؤن چیئرمین نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت دی کہ ترقیاتی منصوبوں کو بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو درپیش مسائل کا جلد از جلد حل ممکن بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ مومن آباد ٹاؤن میں سڑکوں، گلیوں اور نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔دورے کے دوران یوسی وائس چیئرمین، کوآرڈینیٹر معراج شاہ، فوکل پرسن خضر حیات اور دیگر بلدیاتی افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ انہوں نے مختلف مقامات پر جاری کاموں کا معائنہ کیا اور علاقہ مکینوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل بھی سنے۔
