ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے اجلاس، چیئرمین مومن آباد ٹاؤن ملک شرکت

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے اجلاس، چیئرمین مومن آباد ٹاؤن ملک شرکت

کراچی: ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ ویسٹ کے دفتر میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا،  اجلاس میں ٹاؤن چیئرمین مومن آباد ٹاؤن ملک عارف اعوان نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں ضلع ویسٹ میں بین المذاہب ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور باہمی احترام کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ تمام مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان بھائی چارے، برداشت اور احترام کو فروغ دینا معاشرتی امن کے لئے نہایت ضروری ہے۔

ٹاؤن چیئرمین ملک عارف اعوان نے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک پرامن اور کثیر المذاہب معاشرہ ہے جہاں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مومن آباد ٹاؤن میں ہمیشہ سے مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا قائم رہی ہے اور ٹاؤن انتظامیہ اس روایت کو مزید مضبوط بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے میں امن، محبت، برداشت اور رواداری کو فروغ دینا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں علماء کرام، مذہبی رہنماؤں اور سماجی شخصیات کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ضلع ویسٹ میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے تمام ادارے، مذہبی رہنما اور سماجی شخصیات باہمی تعاون کے ساتھ اپنا کردار ادا کریں۔

اجلاس کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں