گڈاپ ٹاؤن چیئرمین کی زیرِ صدارت جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اہم اجلاس
کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ اور میونسپل کمشنر محمد نواز مہر کی زیرِ صدارت گڈاپ ٹاؤن آفس میں اراکینِ کونسل اور مختلف محکموں کے افسران اور آفسر مالیات افتخار حسین دایو بھی موجودگی میں اجلاس منعقد ہوِا۔
اجلاس میں گڈاپ ٹاؤن میں جاری ترقیاتی منصوبوں، بلدیاتی امور اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر صفائی ستھرائی، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب، نکاسی آب کے نظام کی بہتری اور دیگر بلدیاتی خدمات کے معاملات پر بھی غور کیا گیا۔جبکہ رمضان المبارک کے حوالے سے ضروری انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ گڈاپ ٹاؤن کے عوام کو بنیادی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ ترقیاتی کاموں میں معیار اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
میونسپل کمشنر محمد نواز مہر اس موقع پر نے کہا کہ ٹاؤن انتظامیہ عوامی مسائل کے حل کے لیے اقدامات پر گامزن ہیں۔اور تمام محکموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ باہمی تعاون سے ترقیاتی کاموں کی رفتار کو مزید تیز کریں۔ صفائی ستھرائی اور دیگر بلدیاتی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
اجلاس میں اراکینِ کونسل اور محکمہ جاتی افسران نے بھی اپنے اپنے شعبوں کی کارکردگی اور درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا، جس پر چیئرمین اور میونسپل کمشنر نے فوری اقدامات اور بہتری کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔

