کسی قسم کا کوئی سیاسی اتحاد یہ سب قیاس ارائیاں ہیں: ناصر حسین شاہ
صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ای کامرس گیٹ وے پاکستان کی جانب سے فوڈ ایشیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر کا افتتاح کردیا
ایرانی قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادہ سمیت دیگر اہم۔شخصیات بھی موجود تھیں۔پاکستان سمیت مختلف ممالک کے 200 اسٹال لگائے گئے ہیں۔7 ممالک کے 85 اسٹالز انٹر نیشنل کمپنیوں کی جانب سے لگائے گئے ہیں۔۔
سید ناصر حسین شاہ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ بین الاقوامی کمپنیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔سندھ حکومت ایسے ایونٹ کو مکمل سپورٹ کرتی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔سندھ حکومت نے سیاسی ایکٹیویٹی پر کبھی پابندی نہیں لگائی۔قانون کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے۔قانون کے مطابق ایکٹیوٹی کو مکمل سپورٹ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔کسی قسم کا کوئی سیاسی اتحاد یہ سب قیاس ارائیاں ہیں۔وزیر اعلی کے پی کے کو حیدراباد میں بھی مکمل سیکیورٹی دی جائے گی۔پی ٹی ائی سے سیاسی اختلاف ہے ذاتی کوئی اختلاف نہیں۔پاکستان تحریک انصاف کو اپنی صفوں سے شدت پسندی اور انتہا پسندی کو دور کرنا پڑے گا۔
سید ناصر حسین شاہ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پی ٹی ائی نے جو فروری میں احتجاج کی کال دی ہے اس پر نظر ثانی کریں۔اپنے حامیوں اور سپورٹرز کو مشکلات سے دور رکھیں۔سندھ کی مہمان نوازی پوری دنیا میں مشہور ہے۔پی ٹی ائی کا طرز سیاست بہت ایگریسو ہے۔ایم کے ایم کو زندہ رہنے کے لیے پوائنٹ اسکورنگ کرنی پڑتی ہے۔ایم کیو ایم کو خبروں میں رہنے کے لیے کچھ نیا چاہیے ہوتا ہے۔جمہوری روایات کے پیش نظر ہماری کوشش ہے جلسے کی پرمیشن مل جائے۔باغ جناح وفاقی حکومت کے زیر اثر اتا ہے۔
