خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں میں 11 خوارج ہلاک

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں میں 11 خوارج ہلاک

راولپنڈی: خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں میں 11 خوارج ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج ہلاک ہوگئے

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کرم میں پولیس اور سکیورٹی فورسزکی مشترکہ کارروائی میں 5 خوارج مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک خوارج کا تعلق بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تھا، مارے گئے خوارج سے اسلحہ اورگولہ بارود برآمد ہوا ہے جب کہ خوارج دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ سکیورٹی فورسز اور پولیس کی کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں اور مزید خوارج کی تلاش جاری ہے

آئی ایس پی آر  کا کہنا ہےکہ  عزمِ استحکام کے تحت انسداد دہشتگردی مہم پوری شدت سے جاری ہے، غیرملکی سرپرستی یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں