کراچی: دھماکا خیز مواد برآمد ہونے کا مقدمہ درج، 3 دہشتگرد گرفتار

کراچی: دھماکا خیز مواد برآمد ہونے کا مقدمہ درج، 3 دہشتگرد گرفتار

حکام کے مطابق مقدمے میں انسداد دہشت گردی اور ایکسپلوزو ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔دہشتگردوں کی جانب سے ٹرک تیار کرنے کا مقصد شہر میں دہشت گردی کرنا تھا

چھاپے میں 2 ہزار کلو بارودی مواد، 30سے زائد ڈرم اور 5 سلنڈر قبضے میں لے لیے گئے۔کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا، سکیورٹی اداروں نے شہر میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا

حکام نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد موقع پر گرفتار کیا گیا جس کی نشاندہی پر اس کے دیگر  دو ساتھی بھی پکڑے گئے، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم بی ایل اے کے کمانڈر بشیر گروپ سے ہے۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے انکشاف کیا کہ کراچی کے علاقے بلدیہ رئيس گوٹھ سے گرفتار دہشت گرد کراچی میں اہم مقام پر شہریوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے

انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردوں کا پورا نیٹ ورک بے نقاب کیا جائے گا۔

ادھر ڈی آئی جی سی ٹی ڈی سندھ غلام اظفر مہیسر نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا کہ گرفتار ملزمان نے بتایا کہ دھماکا خیز مواد کو مختلف راستوں سے مختلف طریقوں سے اور مختلف اوقات میں بلوچستان سے خفیہ طور پر کراچی لایا گیا۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی غلام اظفر مہیسر نے بتایا کہ دہشت گردوں کا مقصد یہ تھا کہ وہ کراچی کی معاشی سرگرمیوں کو نقصان پہنچائیں اور یہ پیغام دیں کہ کراچی غیر محفوظ ہے۔خطرے کی کوئی بات نہیں، تمام بارودی مواد ریکور کر لیا ہے اور جن لوگوں نے خود کش دھماکے کرنے تھے انہیں بھی پکڑ لیا ہے، 24 گھنٹوںمیں مزید گرفتاریاں بھی ہو ں گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں