نئے سال کا آغاز ہوگیا،آتش بازی سے استقبال
کراچی: نئے سال 2026 کے آغاز پر ملک بھر میں خوشی منائی گئی
آتش بازی کرکے نے سال کا استقبال کیا گیا اور میزیکل نائیٹس بھی منعقد کی گئیں
کراچی میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی جانب سے نئے سال کی آمد پر باغ ابن قاسم پر میوزیکل شو کا اہتمام کیا گیا۔
میوزیکل شو میں تاج مستانی سمیت نامور فنکاروں نے فن کا مظاہرہ کیا۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نئے سال کی آمد پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ امید ہے کہ نیا سال خوشیوں اور ترقی کا سال ثابت ہوگا۔
