معیشت اب قرضوں کے بجائے برآمدات پر مبنی ترقی کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ

معیشت اب قرضوں کے بجائے برآمدات پر مبنی ترقی کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی استحکام کے بعد ترقی کے مرحلے میں داخل ہوگیا، معیشت اب قرضوں کے بجائے برآمدات پر مبنی ترقی کی جانب گامزن ہے۔

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے امریکی اخباریو ایس ٹوڈے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ معاشی اصلاحات سے ملکی اور عالمی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، مہنگائی 38 فیصدسےکم ہوکرسنگل ڈیجٹ میں آچکی،زرمبادلہ کے ذخائر بھی ساڑھے چودہ ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔

محمد اورنگزیب نےکہا کہ پرائمری بجٹ اور کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس اہم سنگ میل ہے، شرح مبادلہ میں استحکام سےسرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا

انہوں نے کہا کہ دو اعشاریہ سات فیصد معاشی نمو مثبت مگرناکافی ہے، ٹیکس، توانائی اورسرکاری اداروں میں اصلاحات جاری ہیں۔آئی ٹی برآمدات چار ارب ڈالرسےتجاوز،پانچ سال میں دوگنا ہونےکا امکان ہے۔

 

محمد اورنگزیب نے کہا کہ نجکاری اور ٹیرف اصلاحات سےعالمی مسابقت میں اضافہ ہوگا،عالمی بینک کےمطابق پاکستان میں ایسٹ ایشیا مومنٹ کا امکان ہے۔خواتین کی تعلیم اورلیبرفورس میں شمولیت ناگزیر ہے، موسمیاتی تبدیلی کے بارے بڑے چیلنجز کےحوالے سےعالمی تعاون ضروری ہے

وزیر خزانہ نے کہا کہ زراعت،معدنیات اور ڈیجیٹل معیشت میں سرمایہ کاری کےمواقع ہیں،  بلوچستان کا ٹیتھیان کا پربیلٹ عالمی توجہ کا مرکز،ڈیٹا سینٹرزاے آئی اور ڈیجیٹل سروسز میں بڑی صلاحیت ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان تجارت اور سرمایہ کاری کے لیےتیار ہے،  بحران سےنکل کرمواقع کی معیشت کی جانب سفر شروع ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں