کراچی میں دھند کا راج، بین الاقوامی پروزیں دوسرے ائیرپورٹس پر منتقل
کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح کے وقت دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے کئی بین الاقوامی پروازوں کو دوسرے ائیرپورٹس پر منتقل کر دیا گیا۔
سرجانی ٹاؤن، سپر ہائی وے، سہراب گوٹھ، گلستان جوہر، آئی آئی چندریگر روڈ، کلفٹن، ڈیفنس ،ایم نائن موٹروے پر حد نگاہ صفر رہی
مختلف علاقے دھندکی لپیٹ میں رہے جبکہ ناردرن بائی پاس، یونیورسٹی روڈ اور کریم آباد سمیت شہر بھر میں دھند ریکارڈ کی گئی۔
شہر میں دھند کے باعث آنے والی 6 بین الاقوامی پروازیں دیگر ائیرپورٹس پر منتقل کر دی گئی ہیں۔
اس حوالے سے ترجمان پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق دھند کی وجہ سے بین الاقوامی پروازیں کراچی کے بجائے مسقط منتقل کر دی گئیں، نجی ائیرلائن کی پرواز جدہ سے کراچی کے بجائے اسلام آباد منتقل کر دی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24گھنٹوں میں موسم زیادہ تر ابرآلود اور رات میں خنک رہنےکا امکان ہے۔
