گُلبرگ ٹاؤن میں اساتذہ کی تربیت کا سلسلہ جاری:پروفیسر نازش کو خدمات کے اعتراف میں شیلڈ پیش

گُلبرگ ٹاؤن میں اساتذہ کی تربیت کا سلسلہ جاری:پروفیسر نازش کو خدمات کے اعتراف میں شیلڈ پیش

کراچی: گُلبرگ ٹاؤن میں اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت کے سلسلے کا کامیابی سے انعقاد جاری ہے، جس کے تحت مختلف مضامین کے متعدد تربیتی سیشنز شاندار طریقے سے مکمل کیے جا چکے ہیں۔ حال ہی میں کیمسٹری کے مضمون کی تربیت مکمل ہونے پر ایجوکیشن کمیٹی کی رکن محترمہ طاہرہ کامران اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن محترمہ عائشہ نے جامعہ کراچی کی پروفیسر نازش کو ان کی اعلیٰ کارکردگی اور مسلسل تعاون کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ پیش کی۔

پروفیسر نازش نے اساتذہ کے لیے کئی موثر، جدید اور نتیجہ خیز تربیتی نشستیں منعقد کیں جن کا مقصد تدریسی معیار کو بہتر بنانا، جدید سائنسی طریقہ تدریس سے آگاہی فراہم کرنا اور اساتذہ کو عملی مہارتوں سے لیس کرنا تھا۔ تربیت میں شامل اساتذہ نے سیشنز کو نہایت مفید، معلوماتی اور عملی تدریس کے لیے مددگار قرار دیا۔

گُلبرگ ٹاؤن میں جماعتِ اسلامی کی قیادت نے صحت اور تعلیم کے شعبوں پر خصوصی توجہ مرکوز کر رکھی ہے اور یہ تربیتی پروگرام اسی وژن کی عملی مثال ہیں۔ گُلبرگ ٹاؤن میں جاری یہ تعلیمی سرگرمیاں نہ صرف سرکاری اسکولوں کے معیار میں بہتری لائیں گی بلکہ طلبہ کی تعلیمی کارکردگی پر بھی مثبت اثرات مرتب کریں گی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مستقبل میں مزید مضامین کی تربیت، جدید ورکشاپس اور تدریسی بہتری کے نئے پروگرام بھی شروع کیے جائیں گے تاکہ اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی کا سلسلہ برقرار رہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں